data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 9 تا 11 جنوری سندھ کا دورہ کرینگے،عوامی تحریک کے ذریعے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا، 8فروری یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے ، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،پی ٹی آئی پورے پاکستان کی جماعت ہے، فسطائیت کے آگے نہیں جھکیں گے۔ان خیالات کا اظہار حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، جمال صدیقی، جعفر الحسن، فرخ خان، صیم خان، عائشہ رشیدو دیگر رہنما بھی موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا واضح اور دوٹوک پیغام قوم تک پہنچانے کی ذمے داری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سونپی ہے، اسی سلسلے میں وہ 9 سے 11 جنوری 2026 تک سندھ کا دورہ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کسی ایک صوبے یا شہر کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے اور عمران خان کا پیغام سندھ کے شہر شہر لے جایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ سندھ پوری تنظیم سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دیا گیا ہے۔ 9 جنوری کو سہیل آفریدی کی پارٹی رہنماؤں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں ہوں گی۔ بعد ازاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر تاجروں سے ملاقات، ساڑھے چار بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس ہوگی، 10 جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ دورانِ سفر جامشورو کے مقام پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 11 جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی میں قیام کریں گے، جہاں ڈسٹرکٹ سینٹرل، کیماڑی، ویسٹ اور ایسٹ میں تنظیمی نشستیں، میڈیا انٹریکشن اور اسٹریٹ موومنٹس ہوں گی۔ اس موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی جائے گی اور عوام سے خطاب کیا جائے گا۔ یوتھ ونگ کی جانب سے خصوصی اسٹریٹ موبلائزیشن بھی کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اس دورے میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزیر شفیع جان سمیت مرکزی، صوبائی اور پارلیمانی قائدین بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت دورے کے دوران کسی قسم کی فسطائیت کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔8فروری کو یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ایک سو اسی نشستوں والی جماعت کو زبردستی ہٹایا گیا اور آئین عملاً ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد ناگزیر ہے اور آٹھ فروری کی بھرپور تیاری کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی فسطائیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے اور عمران خان کے نظریے کو ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی ا ئی وزیر اعلی نے کہا کہ کا دورہ جائے گا

پڑھیں:

تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے 3 سال مکمل ہونے پر پارٹی 5 اگست کو احتجاجی پروگرام پر غور کر رہی ہے تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مرکزی قیادت کے اندر ابھی تک مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا جس کے باعث حتمی احتجاجی کال جاری نہیں کی گئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کی حامی ہیں۔ ان کے مؤقف کے مطابق پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور کارکنوں کو جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ عمران خان کی قید کے خلاف مؤثر پیغام دیا جا سکے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض سینیئر رہنما، جن میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی شامل ہیں، لاہور میں احتجاج یا کسی متبادل پروگرام کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔

بڑی احتجاجی کال پر تحفظات

پارٹی ذرائع کے مطابق متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ مہنگائی، مقدمات کے خدشات اور مسلسل احتجاجی سرگرمیوں کے باعث عوام پہلے جیسی تعداد میں سڑکوں پر آنے کے لیے تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ ہر رکن اپنے اپنے حلقے میں علامتی یا ٹوکن احتجاج کرے اور عوام کو یہ پیغام دے کہ عمران خان کی قید کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

پارٹی کے ایک حلقے کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ 5 اگست کو کسی بڑے احتجاجی پروگرام سے گریز کیا جائے تاکہ کارکنوں اور رہنماؤں کو مزید گرفتاریوں اور مقدمات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ احتجاج، ریلی، جلسہ یا کسی اور شکل میں ہوگا۔ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی تجویز پر بھی پارٹی کے بیشتر رہنما متفق نہیں جبکہ متعدد رہنما محدود یا علامتی احتجاج کے حق میں ہیں۔

9 مئی کے بعد بڑا احتجاج منظم نہ ہو سکا

پارٹی ذرائع کے مطابق 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی بڑے پیمانے پر کوئی کامیاب احتجاجی تحریک منظم نہیں کر سکی۔

26 نومبر کو خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا گیا تاہم یہ احتجاج کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

اس احتجاج کے بعد پارٹی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں جس کے بعد پارٹی کسی بڑے احتجاجی منصوبے کا اعلان نہیں کر سکی۔ اس دوران مختلف مواقع پر ریلیاں اور مظاہرے بھی کیے گئے تاہم حکومتی اقدامات اور دیگر عوامل کے باعث وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے۔

عمران خان کی قید کو 3 سال مکمل

عمران خان 5 اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اس عرصے کے دوران ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے جنہیں پاکستان تحریک انصاف سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔

پارٹی کی جانب سے مختلف مواقع پر عمران خان کی صحت، خصوصاً آنکھوں کے مسائل، اہلخانہ اور وکلا سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔

5 اگست کی روایت برقرار رہے گی؟

گزشتہ برسوں میں پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو مختلف شہروں میں احتجاج، ریلیوں اور پرامن مظاہروں کے ذریعے عمران خان کی رہائی کے مطالبات اٹھاتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال بھی ضلعی سطح پر مشاورت اور تیاریاں جاری ہیں تاہم مرکزی قیادت کی جانب سے ملک گیر احتجاج یا کسی بڑے پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے، وزیر صحت سندھ
  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم