تقریب سے خطاب میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قائدِ عوام نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاست میں آواز دی جو آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے، سندھ اسمبلی شہید بھٹو کے جمہوری فلسفے اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا آئینی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ، ڈپٹی اسپیکر اینتھونی نوید اور وزیراعلی سندھ کے خصوصی معاون برائے آرکائیوز سرفراز راجڑ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر اسپیکر آفس میں کیک کاٹا۔ تقریب میں اراکینِ سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سعدیہ جاوید، ندا کہوڑو، ہیر سوہو، آصف موسی، فیاض بٹ، یوسف بلوچ، ڈاکٹر سکندر شورو، صمیتہ افضل، تنزیلہ ام حبیبہ، امداد پتافی، سید فرخ شاہ، پیر مجیب، ہالار وسان، جام شبیر علی، محمد قاسم سومرو اور حنا دستگیر شامل تھے۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے آئین کے خالق، عوامی سیاست کے بانی اور جمہوریت کی مضبوط علامت تھے۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاست میں آواز دی جو آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی، شہید بھٹو کے جمہوری فلسفے اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا آئینی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔ تقریب میں سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل سندھ اسمبلی عرفان احمد میمن بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو سندھ اسمبلی کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن