محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز ) تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف درج مقدمات عدالت سے واپس لینے سے متعلق دستاویزات سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری سمیت ہر معاملہ قاعدے، قانون اور آئین کے مطابق طے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔
سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے ازسرِنو طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد بالکل واضح ہیں، جن کی روشنی میں تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰ عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰ پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔