جڑواں شہروں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر، کیسز کی سماعت تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث موسم سرد ہوگیا، ایکسپریس ہائی وے سمیت مختلف شاہراہوں پر حدِ نگاہ شدید متاثر ہوگئی۔شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اندرون شہر بھی دھند کا مکمل راج ہے، پہلی مرتبہ اندرون شہر مکمل دھند کی لپیٹ میں ہے۔ اندرون شہر صبح کے وقت گاڑیاں لائٹس آن کر کے چلتی رہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے اطراف بھی شدید دھند چھائی رہی، صبح 9 بجے تک بھی دھند رہی جس کے باعث دور تک کوئی چیز دکھائی نہیں دی۔ شدید دھند کے باعث ڈسٹرکٹ کچہری میں وکلاء، ججز اور سائلان بھی تاخیر سے پہنچے۔شدید دھند کے باعث ججز بھی تاخیر کا شکار رہے، یخ بستہ سردی کی وجہ سے عدالتوں میں کیسز کی بروقت سماعت بھی شروع نا ہو سکی۔جڑواں شہروں میں دھند کے ساتھ بادلوں کا بھی راج ہے، دھند اور چھائے بادلوں نے راولپنڈی کی قدیم ٹھنڈ کی یاد تازہ کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شدید دھند کے باعث
پڑھیں:
سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔
سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔