لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو سڑکوں میں کھدائی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کر لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کی صدارت ہوئے تین گھنٹے لگا تار پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں پر پیشرفت کی جانچ پڑتال کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں میں کھدائی کے باعث عوام کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلٹر پلانٹس سے متعلق عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کے فوری ازالے کے لیے متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں گے۔

نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش ،بھائیوں کا بیان ریکارڈ

انہوں نے ہدایت دی کہ واٹر بوٹلنگ پلانٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30 جون تک مکمل کی جائے، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا جائے گا، لاہور کینال کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کے اہداف بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی کے 1529 منصوبوں کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام شروع ہو چکا ہے جبکہ 469 دیہات میں واٹر سپلائی، چلڈرن پارکس اور سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

حکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل اور دوسرے فیز کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، وزیراعلیٰ نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو سات شہروں میں اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا، پی ایچ اے کی مالی خودمختاری اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریسورس جنریشن پلان بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی دوسری قسط فوری جاری کی جا رہی ہے اور روزانہ 700 مکانات تعمیر ہو رہے ہیں، 52 شہروں میں 204 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کے منصوبے 22 فروری تک شروع ہوں گے، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، فلٹر پلانٹس کی مرمت اور واٹر فلٹریشن پلانٹس 30 جون تک مکمل کیے جائیں گے۔
 

وزیراعظم شہبازشریف 18جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: تک مکمل

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا