Daily Sub News:
2026-07-24@01:50:53 GMT

محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری 21 جنوری 2026 (بروز بدھ) کومتوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 19 جنوری کی شام کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، رویت کیلئے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتی ہے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 40 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 29 رجب کو بھی ملک بھر میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے، حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں 29 ہزار سے زائد جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ دیئے گئے اسلام آباد میں 29 ہزار سے زائد جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ دیئے گئے بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق سامنے آگئے وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم چاند کی

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف