بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑ گیا، حقائق سامنے آگئے۔

امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 10 مئی کو جس دن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔ بھارتی سفارتخانہ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات سے رابطے میں تھا۔

وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور دیگر حکام سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا گیا۔ بھارت نے جس لابنگ فرم کا ہائر کیا۔ اس کے سربراہ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی سامنے آگئی۔

دستاویزات منظرعام پر آنے سے دہلی کے سفارتی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی ایڈیٹر۔ سوہاسنی حیدر کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے رابطوں اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے بھارت لابنگ فرم پر انحصار کرتا ہے۔

امریکی لابنگ فرم نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ملاقات بھی انہوں نے کروائی۔ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے والوں میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سفارتی سطح پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، نریندرمودی کو صدر ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لابنگ فرم ہائرکرنا پڑگئی۔

مودی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو صدر ٹرمپ تک پہنچانے کیلئے 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے، بھارتی صحافیوں نے مودی سرکار کی نااہلی کو بےنقاب کردیا۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو بھی امریکی ہم منصب تک رسائی نہ ہونے کا انکشاف ہواہے۔

بھارتی صحافی سوشانت سنگھ کے مطابق جے شنکر مارکوروبیو اور پیٹ ہیگستھ سے وقت لینے کے اہل نہیں، بھارتی سفارتخانہ ملاقات کیلئے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرتا ہے۔ صحافی راجو پارولیکر کا کہنا ہے مودی یکطرفہ بیانات کے عادی ہیں۔ گیارہ برسوں میں ایک پریس کانفرنس تک نہ کرسکے۔ گزشتہ روز خود امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے کہا تھا مودی کو پتہ ہے میں ناراض ہوں۔ اس لیے وہ مجھے خوش کرنا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلہ دیش بورڈ کی درخواست مسترد معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکا کے

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل