ایبٹ آباد: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ہری پور:
نیشنل سائبرکرایم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا، ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔