چترال، روسی شہری نے 68 ہزار امریکی ڈالر دیکر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کےتحت کیا گیا اور اس ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پرخرچ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چترال کےعلاقہ گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکارکر لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کا بتانا ہے کہ روسی شکاری نے مارخور کے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں لیا تھا اور شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کےتحت کیا گیا اور اس ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پرخرچ کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ جنگلی حیات مارخور کا شکار ہنٹنگ پروگرام
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔