محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق مراسلہ صوبائی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ارسال کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے صوبہ کے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبے بھر میں ’کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025‘ کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر محفوظ بسنت کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں بسنت پر پتنگ بازی کی مشروط اجازت: پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ وقت سے قبل کسی بھی مقام پر پتنگ بازی یا پتنگ بنانے کی مکمل ممانعت ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور گزشتہ برسوں میں اس کی وجہ سے کئی راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور خطرناک پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جشن بہاراں کے دوران صرف ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت ہوگی، تاہم تندی، دھاتی ڈور یا مانجھا لگی ڈور کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: خلافِ ضابطہ پتنگ بازی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزائیں مقرر

غیر قانونی پتنگ سازی یا فروخت کرنے والے بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا کے تحت آ سکتے ہیں۔ پتنگ بنانے والوں، سامان فراہم کرنے والوں اور پتنگ بازی میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام کارروائیاں کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق ہوں گی۔

تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عملدرآمد کی مکمل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کریں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت کے دوران بھی قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ طریقے سے اس تیوہار کو منائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025‘ پتنگ بازی غیر قانونی پتنگ بازی محکمہ داخلہ پنجاب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پتنگ بازی غیر قانونی پتنگ بازی محکمہ داخلہ پنجاب غیر قانونی پتنگ بازی محکمہ داخلہ پنجاب کے لیے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ