نئے سال کے آغاز پر کراچی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی،9افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی۔ فائرنگ سے 9 افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔
نئے سال پرہونے والی آتش بازی سےآسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگیا، شہریوں نے جشن منایا، نئے سال کو خوش آمدید کہا، شہری سال نو میں خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے پرامید رہے۔
گورنر ہاؤس کراچی ،باغ ابن قاسم، پورٹ گرینڈ میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، ارض پاک کی سلامتی، ترقی، امن اور استحکام کی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کیا گیا۔
ادھرریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی،گولیمار، فائیواسٹار اور نیوسبزی منڈی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی فائرنگ سے شہری زخمی ہوئے۔ جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 16 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیاہے۔
خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں اسلحےکی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانےکا بھی فیصلہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد، شریف آباد، عزیزآباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ڈرون اڑانےکا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائےگا۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ نئے سال کیا گیا
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔