کراچی میں ڈبل سواری اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یکم جنوری تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے تحت شہر میں اسلحےکی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی میں پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ڈرون اڑائے جائیں گے۔ 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کردیےگئےہیں۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد، شریف آباد، عزیزآباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ڈرون اڑانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائےگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔