پاکستان میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کراچی سمیت ملک بھر میں سال 2025ء کا آخری سورج غروب ہوگیا۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان، حیدر آباد اور پشاور میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا ہے۔
کئی شہروں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سورج غروب ہونے کا نظارہ نہیں کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج ہلکی بارش کے بعد مطلع ابر آلود ہے، پشاور میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور آسمان پر بادلوں کے باعث غروب آفتاب دیکھا نہیں جا رہا۔
نیوزی لینڈ: آکلینڈ سے سال 2026 کا آغاز، شاندار آتش بازیلوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں آتش بازی ہوگی۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر میں نیو ایئر نائٹ پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، قانون شکنی کی اجازت نہیں ہوگی، فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں، اقدام قتل کا درج کیا جائے گا۔
پنجاب میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کردی گئی، ہوائی فائرنگ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔
اسلام آباد میں آج شام 7بجے تا رات 3 بجے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، مری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، قلعہ بالاحصار، ہشت نگری چوک اور جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات حساس قرار دیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر