لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  نواز شریف کا وژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز  کی کاوشوں سے آسان کاروبار فنانس سکیم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں 70 ارب روپے کے بلا سود قرض دیئے گئے۔ پنجاب میں پہلی بار آسان کاروبارکارڈ اور فنانس سکیم سے 108371 بزنس پرموٹ ہوئے جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔ آسان کاروبارفنانس سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ پہلے مرحلے میں 4238 افراد کو 16 ارب 31 کروڑ روپے بلاسود قرضے مل گئے۔ پنجاب حکومت نے آسان کاروبارفنانس سکیم میں 203 خواتین انٹرپرینیورکوکاروبار کیلئے ایک ارب 82 کروڑ روپے لون جاری کیے۔ ایگریکلچر سیکٹر کو 403 ارب، ٹریڈ سیکٹر کو 33.

8 ارب، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو 4.27 ارب، مینوفیکچرنگ اور دیگر سیکٹرز کو 6.3 ارب روپے کے لون دیئے گئے۔ مریم نواز کی آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں بھی 90ارب روپے کے لون ملیں گے۔ مریم نواز کی ہدایت پر آسان کاروبار میں آسانی اور معاشی فروغ کیلئے 4 سپیشل سکیمیں شروع کی گئی۔ شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے لئے وزیراعلیٰ آسان کاروبار کی علیحدہ علیحدہ سکیموں کا آغاز کیا گیا۔ ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ آسان کاروبار اورایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم سیز کا اجراء کیا گیا جس سے پانچ کروڑ تک بلا سود لون ملے گا۔ مریم نواز کی منفرد آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت104131 کارڈزجاری کیے گئے۔ آسان کاروبار کارڈ سکیم سے44ارب روپے کار یکارڈلون دیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آسان فنانسنگ کا مقصد پنجاب میں کاروبار کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہے۔ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم  نواز شریف کا وژن ہے۔ کاروبار بڑھے گا تو مزدور کا چولہا چلے گا۔ چھوٹے بزنس بڑھنے سے اربن اکانومی فروغ پاتی ہے۔ پنجاب میں کاروبار کا بہت پوٹینشل ہے، بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ  مریم نواز نے جھنگ میں بس وین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زخمی طلبہ اور مسافروں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ کو علاج معالجے کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیراعلی نے بس حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا سان کاروبار کارڈ سکیم ا سان کاروبار فنانس فنانس سکیم مریم نواز ارب روپے کے لئے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن