پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی تاریخ، 175,000 پوائنٹس کی حد عبور
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے آج ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار اپنی تاریخ میں کاروبار کے دوران ایک لاکھ پچھتر ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
ہنڈرڈ انڈیکس، جو گزشتہ روز ایک لاکھ چوہتر ہزار چار سو بہتر پوائنٹس (174,472) پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے آغاز پر بڑھ کر ایک لاکھ پچھتر ہزار دو سو انتیس پوائنٹس (175,229) تک پہنچ گیا، جس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
اشتہار
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔