Islam Times:
2026-07-24@01:11:38 GMT

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی

پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ سونا عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بدھ کے روز مزید 25 ڈالر کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 346 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی 212 روپے کی کمی سے 7718 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام نرخ 182 روپے کی کمی سے 6616 روپے ہوگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت روپے کی کمی فی تولہ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی