ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کے عمل میں سست روی کے شکار  متاثرہ شہریوں کے لیے اچھی خبر  آ گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سالوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے منتظر افراد کو اب ایک ماہ کے اندر لائسنس جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، صوبہ بھر میں اس وقت ایک لاکھ 17 ہزار 190 افراد ڈرائیونگ لائسنس کے انتظار میں ہیں، سب سے زیادہ لائسنس سوات میں جاری کیے جانے ہیں جہاں 16 ہزار 996 افراد منتظر ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

حکام کے مطابق ہری پور میں 9 ہزار 945، پشاور میں 9 ہزار 700، مردان میں 8 ہزار 697، دیر میں 7 ہزار 965 جبکہ ایبٹ آباد میں 6 ہزار 864 افراد کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بروقت لائسنس نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کے پیش نظر اب باقاعدہ شیڈول کے تحت لائسنس کی چھپائی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد زبیر نے بتایا ہے کہ یکم جنوری سے 30 جنوری تک تمام زیر التوا (پینڈنگ) کیسز کو حل کر لیا جائے گا جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل معمول پر آ جائے گا۔ 

سینیئرز کی عزت ۔۔۔ کامیابی کی ضمانت۔۔۔ نرگس اور ریما کا کیا موازنہ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس کے

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان