اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کردی۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی خامیوں کی وجہ سے گزشتہ سال ٹیکس ہدف پورا نہیں ہوسکا، ایف بی آر کو بجٹ میں طے ہدف کے مقابلے 1.2 کھرب روپے کم ٹیکس ملا،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے مطابق سیلز ٹیکس اور درآمدی ٹیکس میں سب سے زیادہ شارٹ فال رہا، آئی ایم ایف کے طے کردہ ریویو ہدف سے بھی 524 ارب روپے جمع ہوئے، 850 ارب روپے کی کمی، کم مہنگائی اور کم معاشی ترقی کی وجہ سے ہوئی۔ باقی 380 ارب روپے کی کمی انتظامی مسائل اور کمزور نفاذ کے باعث ہوئی۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس کیسز نمٹائے جانے میں تاخیر کی بھی نشاندہی کر دی تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2004،25 میں گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 26 فیصد بہتری آئی۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بغیر جواز آمدن کم ظاہر کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ ایف بی آر نے ایکسپورٹرز کے ٹیکس گوشواروں کی جانچ کی ہدایت کر دی، بڑے شہروں کے 10سے 30 بڑے ایکسپورٹرز کی نشاندہی کا حکم دیدیا۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے برآمد کنندگان فہرست میں شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نظام میں تبدیلی کے بعد ایکسپورٹرز نےقابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کی ہے، اسکروٹنی کا فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 154 میں ترمیم کے بعد کیا گیا، فنانس ایکٹ کے تحت برآمدی آمدن پر فائنل ٹیکس کے بجائے کم ازکم ٹیکس نافذ ہے۔

بڑے برآمدکنندگان کی قابل ٹیکس آمدن میں اچانک کمی پر ایف بی آر نے اظہار تشویش کیا ہے، فیلڈ فارمیشنز کو برآمدکنندگان کے گوشواروں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی، یکم جنوری 2026 تک مشکوک ایکسپورٹرز کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف