پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) پر ٹول ٹیکس اور اوورلوڈڈ ٹرکوں سے اربوں روپے کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این ایچ اے پر 26.4 ارب روپے کے ٹول ٹیکس واجبات اور 16 ارب روپے کی ریکوری اوورلوڈڈ ٹرکوں سے حاصل نہیں کی جا سکی۔
اجلاس معین عامر پیرزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ این ایچ اے کے پندرہ آڈٹ اعتراضات پر کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی، جس کے دوران سیکرٹری این ایچ اے نے موقف اختیار کیا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر ریکوری کے معاملات متعلقہ اداروں جیسے این ایل سی، ایف ڈبلیو او اور نجی کنٹریکٹرز کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں۔
کمیٹی کے رکن بلال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کے نمائندے اجلاس میں موجود کیوں نہیں، اور واضح کیا جائے کہ جواب دہی کس سے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور جوابدہی کے بغیر اربوں روپے کی ریکوری نہ ہونا عوامی وسائل کے مناسب استعمال میں رکاوٹ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے کی ریکوری ایچ اے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف