قومی معیشت میں بہتری، پہلی سہ ماہی کے لیے 3.7 فیصد شرحِ نمو کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 3.7 فیصد معاشی شرحِ نمو کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت سیکریٹری پلاننگ اویس منظور سمرا نے کی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلاب کے باوجود معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں نمو ریکارڈ کی گئی، جو زرعی نقصانات سے متعلق حکومتی ابتدائی رپورٹس کے برعکس ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کی مدت میں مجموعی قدرِ افزائش 3.
کمیٹی نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے شعبے میں 25 فیصد سے زائد جبکہ تعمیرات کے شعبے میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرعی شعبے میں بھی غیر متوقع بہتری دیکھی گئی، خاص طور پر چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق کاشت کے مجموعی رقبے میں 3.6 فیصد کمی کے باوجود چاول کی پیداوار 2.5 فیصد بڑھ کر تقریباً ایک کروڑ ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ وزارتِ منصوبہ بندی نے سیلاب کے بعد چاول کی پیداوار 83 سے 89 لاکھ ٹن کے درمیان رہنے کا تخمینہ دیا تھا، جو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو بھی فراہم کیا گیا تھا۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 744 ارب روپے کے براہِ راست اور بالواسطہ نقصانات ہوئے، جن کا سب سے زیادہ بوجھ زرعی شعبے نے برداشت کیا۔ اس کے باوجود ابتدائی سہ ماہی میں حاصل ہونے والے معاشی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومت نے رواں مالی سال کے آغاز پر 4.2 فیصد معاشی نمو کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم سیلاب کے بعد اسے کم کر کے 3.5 فیصد کر دیا گیا۔ اس کے باوجود نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے پہلی سہ ماہی کے لیے زراعت میں 2.9 فیصد، صنعت میں 9.4 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 2.4 فیصد شرحِ نمو کی منظوری دے دی ہے، جو ملکی معیشت میں بتدریج بحالی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے باوجود کے مطابق سیلاب کے سہ ماہی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔