Express News:
2026-07-24@02:25:56 GMT

قومی معیشت، پہلی سہ ماہی میں 3.7 فیصد شرحِ نمو کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

اسلام آباد:

حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کیلیے 3.7 فیصد معاشی شرحِ نموکی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے دی،جس کی صدارت سیکریٹری پلاننگ اویس منظورسمرانے کی۔

اعدادو شمارکے مطابق معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں نموریکارڈکی گئی،جو حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث زرعی شعبے کو پہنچنے والے شدید نقصانات سے متعلق حکومتی رپورٹس کے برعکس ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مجموعی قدرِ افزائش 3.

71 فیصد رہی، بجلی وگیس کے شعبے میں 25 فیصدسے زائد،تعمیراتی شعبے میں 21 فیصدسے زیادہ،جبکہ چاول کی پیداوارمیں بھی غیر متوقع اضافہ دیکھاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاشت کے رقبے میں 3.6 فیصدکمی کے باوجود چاول کی پیداوار 2.5 فیصد بڑھ کر تقریباًایک کروڑ ٹن تک پہنچ گئی،جبکہ وزارتِ منصوبہ بندی نے سیلاب کے بعد یہ پیداوار 83 سے 89 لاکھ ٹن کے درمیان رہنے کاتخمینہ دیا تھا،جو آئی ایم ایف کو بھی فراہم کیاگیاتھا۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 744 ارب روپے کے براہِ راست و بالواسطہ نقصانات ہوئے،جن کابڑاحصہ زرعی شعبے کو برداشت کرنا پڑا۔

حکومت نے رواں مالی سال کیلیے ابتدائی طور پر 4.2 فیصد معاشی نموکاہدف مقررکیاتھا،جسے سیلاب کے بعدکم کرکے 3.5 فیصدکردیاگیا، تاہم NAC نے جولائی تاستمبر سہ ماہی کیلیے زراعت میں 2.9 فیصد،صنعت میں 9.4 فیصد اورخدمات کے شعبے میں 2.4 فیصد نموکی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری، شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی

وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان

اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں ایک فیصدسے کم کمی ریکارڈکی گئی،جس کی بڑی وجہ کپاس کی پیداوار میں 1.2 فیصدکمی بتائی گئی۔

اس کے برعکس مکئی،چاول اورگنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ دیگر فصلوں کی پیداوارمیں 6.4 فیصدکمی،جبکہ لائیو اسٹاک میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔صنعتی شعبے میں 9.4 فیصد نمو نے بھی کئی سوالات کوجنم دیا۔

بجلی،گیس اور پانی کی فراہمی کے شعبے میں 25.5 فیصداضافہ دکھایاگیا۔ تعمیراتی شعبے میں 21 فیصد اور سیمنٹ کی پیداوار میں 15.3 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،حالانکہ رئیل اسٹیٹ کومعیشت کے متاثرہ شعبوں میں شمارکیاجارہاہے،خدمات کے شعبے میں 2.4 فیصد نموہوئی۔

ہول سیل اور ریٹیل تجارت میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا، تاہم انفارمیشن اینڈکمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 28.7 فیصدکمی ظاہرکی گئی۔

پاکستان بیوروآف اسٹیٹسٹکس کے مطابق موبائل کمپنیوں کی پیداوارمیں کمی اس گراوٹ کی وجہ بنی،فنانس و انشورنس میں 10.4 فیصد، پبلک ایڈمنسٹریشن و سوشل سیکیورٹی میں 8.1 فیصدجبکہ تعلیمی خدمات میں 5.24 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق اعداد وشمار حکومتی دعوؤں اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے شعبے میں 2 پیداوار میں کی پیداوار اضافہ ہوا کے مطابق سیلاب کے سہ ماہی

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف