2025ء ، کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کیخلاف مؤثرکارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) سال 2025 کے دوران کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان صارفین کو گمراہ کرنے والی اور دھوکہ دہی پر مبنی تشہیری سرگرمیوں کے خلاف رئیل اسٹیٹ، گھریلوں کچن کی اشیاء، آٹوموبائل، تعلیم، کاسمیٹکس اور زرعی مشینری کے شعبوں میں مؤثر کارروائیاں انجام دیں اور صارفین کے تحفظ اور مارکیٹ میں منصفانہ مقابلہ کو یقینی بنایا۔رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کمپٹیشن کمیشن نے اسلام آباد ریجن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈیولپرز کی جانب سے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف ایک بڑی انکوائری شروع کی گئی۔ کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر متعدد رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے سلسلے میں انکوائری شروع کی گئی جو کہ خود کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں ظاہر کر رہے تھے یا خود کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ بتا رہے تھے، حالانکہ ی منصوبے اسلام آباد سے باہر واقع ہیں۔اس سلسلے میں ایک اہم کیس میں کمیشن نے میسرز کنگڈم ویلی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر غلط تشہیر اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک ہونے کا غلط دعویٰ کرنے پر 15کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ کنگڈم ویلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جو کہ خارج کر دی گئی جبکہ کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے بھی جرمانے کی ریکوری پر اسٹے دینے سے انکار کر دیا۔ کمپٹیشن کمیشن نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منسلک کر کے دو کروڑ ستر لاکھ روپے ریکور کر لیے۔ اسی طرح صارفین کی کچن اشیاء کے شعبے میں کمپٹیشن کمیشن نے اسکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کے خطرناک خد تک استعمال کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آٹوموبائل کے شعبے میں کمیشن نے ہنڈائی ٹسان کی لانچ کے موقع پر قیمتوں کے حوالے سے گمراہ کن تشہیر پر نشاط ہنڈائی موٹرز پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔تعلیم کے شعبے میں برٹش لیسیئم (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر ٹیچرز کی ہائرنگ کے متعلق گمراہ کن اخباری اشتہار شائع کرنے پر50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ زرعی مشینری کے شعبے میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ پر’’30 فیصد تک اضافی ڈیزل بچت‘‘ کے غیر مصدقہ دعوے پر 4کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر سے متعلق عدالتی کارروائیوں میں کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے اسٹریپسلز کیس میں ریکٹ بینکیزر کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی اور کمپنی پر پندرہ کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔ ٹریبونل نے پریما ملک ، ڈائمنڈ پینٹس اور N لائف میڈ فارماسیوٹیکلز کے خلاف بھی کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جرمانہ عائد کیا کمپٹیشن کمیشن روپے جرمانہ اسلام ا باد کے شعبے میں گمراہ کن کے خلاف
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ