پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نئےسال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسےفی لیٹرتک کمی کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسےفی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 9 روپےفی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسےفی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔
اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائےگی،حکومت ریونیوضروریات مدنظررکھتےہوئےفیصلہ کرےگی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدفیصلہ کرےگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیاجائے گا، حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئےسال پر عوام کو ریلیف ملےگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ