Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:32:12 GMT
ایک سال میں چینی، آٹا، برائلر،مرچ، گیس ، گھی، مٹن ، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والے ردو بدل سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت میں 16.32 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137.33 روپے تھی جو بڑھ کر اس وقت 159.74 روپے فی کلو ہے۔ 2025 میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک گئی تھی۔ایک سال میں آٹا 22.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔