2025-26 کی پہلی سہ ماہی، ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا کیوں؟ احسن قبال نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی میں 3.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ شرح گزشتہ مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
وزیرمنصوبہ بندی کے مطابق، یہ اعداد و شمار 25-2024 کے مقابلے میں جی ڈی پی کے سفر میں ایک معیاری تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Alhamdulillah! Good news is that in Q1 of 2025-26 GDP has grown by 3.71%. This is 2.15% more than the corresponding number of Q1 2024-25. This defines a qualitative change in trajectory of GDP compared to 2024-25. In 24-25, qurterly jouney was 1.56, 2.03, 2.66, and 6.17, In…
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 30, 2025
’مزید حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ ترقی صنعتی شعبے سے حاصل ہو رہی ہے، جہاں 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی نمو 9.38 فیصد رہی، جبکہ 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں یہ محض 0.12 فیصد تھی۔‘
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کہ یہ معاشی ترقی 2025 کے سیلابی جھٹکے، مالی سختی کے اثرات، توانائی سبسڈی کے خاتمے اور غذائی افراطِ زر کے باوجود حاصل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کرپٹو مائننگ: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے سنگ میل یا خطرناک تجربہ؟
ادارہ شماریات کی جانب سے اکتوبر میں جاری کیے گئے تخمینوں کے مطابق، مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.04 فیصد رہی، جو کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں لگائے گئے 2.68 فیصد کے اندازے سے زیادہ تھی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق، مالی سال 2025 میں ملکی معیشت کا مجموعی حجم 113.7 کھرب روپے رہا، جبکہ گزشتہ سال یہ 105.2 کھرب روپے تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق، فی کس آمدنی 506,188 روپے یا 1,812 ڈالر رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال افراط زر پاکستان توانائی جی ڈی پی سبسڈی صنعتی شعبے مجموعی قومی پیداوار نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی وزیر منصوبہ بندی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال افراط زر پاکستان توانائی جی ڈی پی سبسڈی صنعتی شعبے مجموعی قومی پیداوار نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی پہلی سہ ماہی مالی سال کے مطابق جی ڈی پی
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند