اسلام آباد(نیوزدیسک)واپڈا کے مطابق سال 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ پن بجلی کی قیمت 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ ہے۔ آئندہ سال دیامربھاشا اور داسو کے مین ڈیمز پر آر سی سی بچھانے کا کام ہوگا۔ واپڈا کے آٹھ زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں نو اعشاریہ سات ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

واپڈا نے 2025 میں آبی وسائل اور پن بجلی کے شعبوں میں حاصل اہداف سے متعلق اعداد و شمارجاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی ۔ نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی واپڈا پن بجلی کی قیمت تین روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔

تربیلا پن بجلی گھر نے 14 ارب 30 کروڑ یونٹ ، تربیلا فور توسیعی منصوبے نے 5 ارب 60 کروڑ یونٹ جبکہ غازی بروتھا نے نیشنل گرڈ کو 6 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی۔ منگلا نے نیشنل گرڈ کو 3 ارب 60 کروڑ یونٹ ، وارسک نے 77 کروڑ یونٹ اور چشمہ پن بجلی گھر نے 79 کروڑ یونٹ پن بجلی فراہم کی۔

دیگرچھوٹے پن بجلی گھروں نے مجموعی طورپر ایک ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کی۔ اگست میں مہمند پراجیکٹ پر مین ڈیم کی بھرائی شروع کرنے کا اہم ہدف حاصل کیا گیا۔ واپڈا کے آٹھ زیرتعمیرمنصوبےمکمل ہونے سے پانی ذخیرے کی صلاحیت میں 9.

7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔ جبکہ پن بجلی کی پیداوار دوگنا ہو کر تقریباً 20 ہزار میگا واٹ ہوجائےگی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیشنل گرڈ کو پن بجلی کی کروڑ یونٹ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ