اسٹیٹ بینک کی پہلی سہ ماہی ، موبائل ایپ ٹرانزیکشنز 2ارب تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام تیزی سے ترقی کررہا ہے، مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں موبائل ایپ کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنز 2 ارب تک پہنچ گئی ہیں، جو تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا 80 فیصد سے زائد بنتی ہیں۔ یہ انکشاف اسٹیٹ بینک کی جانب سے منگل کو جاری کردہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی پیمنٹ سسٹمز ریویو رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ بینک دولت پاکستان نے رواں مالی سال ادائیگیوں کے نظام پر اپنی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ادائیگیوں کے موجودہ نظام، ادائیگی کے منظرنامے کو بدلنے والے ابھرتے ہوئے اہم رجحانات کے جامع تجزیے کے ساتھ مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ خردہ ادائیگیوں کا حجم بڑھ کر 2.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی پہلی سہ ماہی ادائیگیوں کا ٹریلین روپے تک پہنچ گئی موبائل ایپ کے ذریعے مالی سال کی مالیت روپے رہی کی تعداد بڑھ کر
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔