صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان، یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پیٹرول پمپوں پر ریلیف ملنے کا امکان ہے، کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
سرکاری ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں قریباً 10.
مزید پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
اسی طرح، مٹی کا تیل قریباً 8.92 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 171.62 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6.62 روپے فی لیٹر کمی کے بعد متوقع 252.85 روپے فی لیٹر تک آ سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرولیم مصنوعات یکم جنوری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات یکم جنوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی قیمتوں میں کمی روپے فی لیٹر کے لیے
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟