نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نئے سال پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے لیے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے۔ ابتدائی ورکنگ پیپرز کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے، مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 دسمبر کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز سے یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیان شب 12 بجے سے ہوگا۔ یکم دسمبر اور 16 دسمبر کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصنوعات کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات پیسے فی لیٹر کا امکان ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.