پشاور:پاکستان مخالف بیان پرافغان باشندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-19
پشاور(صباح نیوز)پاکستان کے خلاف بیان دینے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کو داؤدزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا،افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے یکم اپریل 2025 ء سے غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔