جاوید اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر غلام نبی میمن انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے آج ریٹائر ہوگئے، جاوید اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
نوٹیفکیشن کے اجراء تک جاوید اوڈھو ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی رہیں گے۔
اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، جاوید اختر اوڈھو کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس آفیسر لاڑکانہ تعینات تھی۔
جاوید اختر اوڈھو ڈی پی او گھوٹکی، بدین، داد، جام شورو بھی تعینات رہے، ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری اور حیدرآباد بھی رہے، وہ ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، اسپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی رہے ہیں۔
انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کراچی ایڈمن میرپور خاص ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دیں، جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے، جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے، دوسرے دور میں جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جاوید اوڈھو
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔