کراچی کے عوام کے لئے 65 سال بعد ایک بار پھر ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ آج ڈبل ڈیکر بسوں کی تجرباتی سروس شروع کی گئی ہے اور کل سے عوام باضابطہ طور پر ان بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر حکومت کا ہدف ہے کہ 2026ء میں کراچی کی زیادہ سے زیادہ سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے عوام کے لئے 65 سال بعد ایک بار پھر ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دسمبر 2025ء میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، اور آج 31 دسمبر کو یہ وعدہ پورا ہوگیا ہے۔ انہوں نے پورے پاکستان کو نئے سال کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات سندھ بھر کے عوام کو فراہم کی جائیں، کراچی سے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ڈبل ڈیکر بسوں کی تجرباتی سروس شروع کی گئی ہے اور کل سے عوام باضابطہ طور پر ان بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر حکومت کا ہدف ہے کہ 2026ء میں کراچی کی زیادہ سے زیادہ سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی بسوں کے نئے روٹس آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں شروع کئے جا رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایات کے مطابق ٹرانسپورٹ کو عوام کی بنیادی ضرورت سمجھتے ہوئے ایسے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں جن سے عام آدمی کو حقیقی فائدہ پہنچے، ایئر کنڈیشنڈ بسیں، کم کرایہ والی سروسز اور ہر مسافر کے لئے کرائے میں سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو سہولت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز بس سروس کے ذریعے روزانہ سوا لاکھ افراد سفر کر رہے ہیں جبکہ اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی سے تقریبا 75 ہزار مسافر مستفید ہو رہے ہیں، ان سروسز کو آپس میں منسلک کرنے سے روزانہ ایک لاکھ تک افراد کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ مختلف روٹس پر روزانہ کی بنیاد پر سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ سندھ کے ہر ضلع اور ہر بڑی سڑک پر بس سروس متعارف کرائی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی کے ساتھ مل کر کراچی کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، سندھ کابینہ نے کراچی کے صنعتی علاقوں کی سڑکوں کے لئے 9 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے، شاہراہ بھٹو، لنک روڈ، ریڈ لائن بی آر ٹی، یلو لائن بی آر ٹی سمیت کئی میگا منصوبے مارچ 2026ء تک مکمل ہونے جا رہے ہیں، سڑکوں کی بہتری ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم وزیر اعلی سندھ کی خصوصی توجہ سے اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد اور سندھ حکومت کے ترجمان مصطفی عبداللہ بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، پیپلز بس سروس کے سی ای او صہیب شفیق، آپریشنل منیجر عبدالشکور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن ڈبل ڈیکر بسوں ڈبل ڈیکر بس نے کہا کہ کراچی کے انہوں نے رہے ہیں سندھ کی سندھ کے کے لئے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer