آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر، جاوید عالم اوڈھو قائم مقام پولیس سربراہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی سے پولیس کے روزمرہ امور میں تسلسل برقرار رہے گا۔ غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ پر پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ سندھ حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس قیادت کو مکمل اختیارات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ حکومت نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کے تقررتک اضافی چارج دیا گیا ہے، وہ اس دوران صوبے بھرمیں پولیس کے انتظامی امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کی نگرانی کریں گے۔جاوید عالم اوڈھو اس وقت کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہیں شہر میں جرائم کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے حوالے سے تجربہ حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی سے پولیس کے روزمرہ امور میں تسلسل برقرار رہے گا۔ غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ پر پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ سندھ حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس قیادت کو مکمل اختیارات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاوید عالم اوڈھو غلام نبی میمن
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔