چترال : روسی شہری نے کشمیری مارخور کا ٹرافی شکار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
چترال (این این آئی )گہریت گول میں روسی شہری نے کشمیری مارخور کا ٹرافی شکار کرلیا، 68 ہزار ڈالر کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ضلع چترال کے علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری مسٹر اینڈری زیاکا نے سرکاری اجازت نامے کے تحت نایاب کشمیری مارخور کا شکار کر لیا،شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی گئی ہے ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر ملکی شکاری نے اس شکار کے لیے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض باقاعدہ لائسنس حاصل کیا تھاشکار کے موقع پر پولیس کی سیکیورٹی، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور وی سی سی (ویلیج کنزرویشن کمیٹی) کے صدور بھی موجود تھے۔حکام کے مطابق یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا،جس سے حاصل ہونے والی آمدن کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائیگا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :