اٹلی: کیبل کار حادثے کا شکار‘ 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے پائڈمانٹ ریجن میں میں 2 کیبل کار یں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے بعد 100 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ۔ حادثہ مکونگناگا گاؤں کے قریب پیش آیا، جس پر فائر اور ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر قابو پالیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ مکونگناگا گاؤں میں یہ کیبل کارز 1962 ء میں نصب کی گئیں تھیں جبکہ 2023ء میں ا ن کو کو رواں رکھنے کے لیے نئے انجنوں کی تنصیب کی گئی تھی۔ اس علاقے میں کیبل کارز کی بندش کی وجہ سے اسکی ریزورٹس کو بند کردیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔