کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 8 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں چنیسر گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے۔
مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افراد گرفتار کیے گئے۔
ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کےلیے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ
کراچی میں نئے سال پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کےلیے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
کراچی پولیس کے مطابق شہر قائد میں پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ڈرون اڑائے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کراچی پولیس کے 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کردیے گئے تھے۔
سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گےکراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی اجازت نہیں۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں بلکہ اقدام قتل کا درج کیا جائے گا، کوئی علاقہ بند نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ کرنے میں ہوائی فائرنگ کراچی پولیس کراچی میں کے مطابق سال نو
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔