کراچی میں سال نو کی تقریبات کے دوران عوام کی حفاظت کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے اور یکم جنوری تک برقرار رہے گی۔

اس دوران شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی ممنوع ہوگی۔ پولیس حکام نے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت اور کارروائی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

پولیس کے مطابق، سال نو کے موقع پر لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، ناظم آباد اور دیگر اہم علاقوں میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ان کیمروں کے ذریعے مشتبہ افراد کی ویڈیوز ریکارڈ کی جائیں گی اور بعد ازاں مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شہر کے 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمروں سے لیس کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈبل سواری کراچی موٹرسائیکل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈبل سواری کراچی موٹرسائیکل ڈبل سواری

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا