City 42:
2026-07-24@02:30:36 GMT

سال نو؛ کراچی، حیدرآباد اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

ویب ڈیسک :  کراچی ،حیدرآباد اور چکوال میں نئے سال کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

 کراچی میں شہریوں کی حفاظت اور امن و امان برقراررکھنے کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کے ساتھ چلنے اورنمائش پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں ڈویژنل کمشنرنے ڈی آئی جی پولیس کی سفارش پر یہ قدم اٹھایا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق آتشبازی، ہوائی فائرنگ اوراسلحے کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام

 خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

  چکوال میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے مطابق دفعہ 144 یکم جنوری تک نافذ العمل رہے گی،اس دوران ون ویلنگ، سالینسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے، آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

 انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندیوں کا احترام کریں تاکہ نئے سال کے موقع پرمحفوظ اور پرامن ماحول قائم رہے۔

بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا