کراچی میں 55 سال بعد شروع ہونے والی ڈبل ڈیکر بس کا شاندار سفر
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ شہر میں عوامی سفر کے لیے جدید ڈبل ڈیکر بسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سروس سندھ حکومت کی جانب سے نئے سال (2026) کے تحفے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 31 دسمبر 2025 کو ان بسوں کا افتتاح کیا۔ یہ بسیں یکم جنوری 2026 سے باقاعدہ مسافروں کے لیے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ ابتدائی طور پر یہ ڈبل ڈیکر بسیں شہر کی مرکزی شاہراہ، شارع فیصل پر چلیں گی۔ یہ بسیں مسافروں کو ملیر سے لے کر صدر (زینب مارکیٹ) اور ٹاور تک سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔
ان بسوں کا کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیا ہے جو کہ 80 سے 120 روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کا مقصد اسے عام شہریوں کی پہنچ میں رکھنا ہے۔ ایک بس میں تقریباً 115 سے 120 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ بسیں ایئرکنڈیشنڈ ہیں، لیکن ان کی چھت کو ضرورت کے مطابق کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔ خوشگوار موسم میں چھت کھلی رکھی جائے گی تاکہ مسافر شہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
شرجیل میمن کے مطابق سال 2026 میں ان بسوں کی تعداد اور روٹس میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہر کے دیگر علاقوں کو بھی کور کیا جا سکے۔ یہ اقدام کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ آخری بار کراچی کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں 1970 کی دہائی میں دیکھی گئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔