کراچی:

شہر قائد میں تقریباً نصف صدی کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں آج سڑکوں پر رواں دواں ہیں، جس سے کراچی کے باسیوں کی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن  اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل بسوں کا افتتاح کردیا، جو آزمائشی طور پر ملیر سے شاہراہ فیصل تک چلائی گئی ہیں۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے وزرا کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  ہم نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔  2026ء  میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی پہلے سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر نئے سال میں ہر سڑک پر ڈبل ڈیکر بسیں ہوں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کو سفر کے لیے ٹرانسپورٹ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ پیپلز بس میں روزانہ ایک لاکھ مسافر سفر کررہے ہیں۔ سندھ کے ہر ضلع میں بس سروس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں کے لیے9 ارب روپے دیں گے۔ سندھ حکومت کا شاہراہ بھٹو ایک عظیم منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: ڈبل ڈیکر بس سروس کی آمدن اور سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ گئیں، شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی کےعوام کےلیے بڑی خوشخبری

انہوں نے پاکستانی قوم کو نئے سال کی پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ار گرین لائن کے ذریعے بڑی تعداد میں  کراچی کے شہریوں کو سہولت فراہم  کرنا چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈبل ڈیکر بسوں سے کراچی کی تاریخ کا گہرا تعلق رہا ہے۔ ماضی میں 1960ء  اور 1970ء  کی دہائی میں یہ بسیں شہر کی پہچان سمجھی جاتی تھیں جو صدر، بندر روڈ، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر چلتی تھیں۔ ان بسوں کی اوپری منزل پر بیٹھ کر سفر کرنا شہریوں کے لیے ایک خوشگوار تجربہ سمجھا جاتا تھا، خاص طور پر طلبہ اور نوجوانوں میں یہ بسیں خاصی مقبول تھیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی آبادی، ٹریفک کے دباؤ اور دیکھ بھال کے مسائل کے باعث ڈبل ڈیکر بسیں آہستہ آہستہ سڑکوں سے غائب ہو گئیں۔ بعد ازاں منی بسوں اور کوچز نے ان کی جگہ لے لی، تاہم عوامی سطح پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی کی خواہش ہمیشہ موجود رہی۔

حالیہ آزمائشی سروس کو اسی تاریخی پس منظر کے تناظر میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو مستقبل میں جدید سہولیات سے آراستہ مزید ڈبل ڈیکر بسیں شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ کراچی کے ماضی کی ایک خوبصورت روایت بھی دوبارہ زندہ ہو جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈبل ڈیکر بسیں ڈبل ڈیکر بس کراچی کے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن