وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
رپورٹ کے مطابق انھیں منشیات کے انسداد کے امریکی ادارے (ڈی ای اے) کے متعدد اہلکاروں کی نگرانی میں لے جایا جا رہا ہے۔ وہ ایسے لباس میں نظر آ رہے ہیں جو قیدیوں کے یونیفارم معلوم ہوتے ہیں، اور مادورو ہلکا سا لنگڑاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوجیوں کی کارروائی کے نتیجے میں پکڑ کر امریکہ لائے جانے والے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کی اس عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آج ان کے خلاف عائد الزامات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔ مین ہیٹن میں ایک خاتون کے ساتھ مادورو کو ہیلی کاپٹر سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ خاتون بظاہر ان کی اہلیہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انھیں منشیات کے انسداد کے امریکی ادارے (ڈی ای اے) کے متعدد اہلکاروں کی نگرانی میں لے جایا جا رہا ہے۔ وہ ایسے لباس میں نظر آ رہے ہیں جو قیدیوں کے یونیفارم معلوم ہوتے ہیں، اور مادورو ہلکا سا لنگڑاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔