ہیما مالنی نے دھرمیندر کی پہلی اہلیہ اور بچوں سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے لیجنڈری اداکار آنجہانی دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور اور ان کے بچوں سنی دیول اور بوبی دیول سے مبینہ اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: دھرمیندر کے ساتھ فلم شعلے میں گزرے یادگار لمحات یاد کر کے امیتابھ بچن آبدیدہ
یاد رہے کہ دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی دونوں اہلیاؤں، پرکاش کور اور ہیما مالنی، کی جانب سے علیحدہ علیحدہ دعائیہ تقاریب کے انعقاد نے دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر ہوا دی تھی۔
اس سے قبل بھارتی مصنفہ اور کالم نگار شوبھا ڈے نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دھرمیندر کے انتقال کے بعد پہلی فیملی نے ہیما مالنی کو نظرانداز کیا۔
ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ہیما مالنی نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہمارے گھر کا ذاتی معاملہ ہے اور ہم نے آپس میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھر پر اس لیے دعائیہ تقریب رکھی کیونکہ میرا حلقہ الگ ہے۔
ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ دہلی اور متھرا میں بھی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں کیونکہ وہ سیاست سے وابستہ ہیں اور متھرا ان کا حلقۂ انتخاب ہے جہاں دھرمیندر کو بے حد پسند کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے جو کیا، اس سے مطمئن ہوں۔
مزید پڑھیے: دھرمیندر کا آخری پیغام، سنی دیول نے والد کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی
انٹرویو کے دوران ہیما مالنی نے دھرمیندر کے لوناؤلا فارم ہاؤس کو میوزیم بنانے سے متعلق خبروں پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس حوالے سے سنی دیول ایک ایسے ہی خیال پر غور کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں کے تعلقات خوشگوار ہیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دھرمیندر نے سنہ 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 4 بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا اور اجیتا ہیں۔
بعد ازاں سنہ سنہ 1980 میں انہوں نے اپنی فلم شعلے کی ساتھی اداکارہ ہیما مالنی سے دوسری شادی کی، جبکہ پہلی شادی برقرار رہی۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل
ہیما مالنی سے دھرمیندر کی 2 بیٹیاں ایشا دیول اور اہانا دیول ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دھرمیندر ہیما مالنی ہیما مالنی کے خاندانی اختلافات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہیما مالنی ہیما مالنی کے خاندانی اختلافات ہیما مالنی نے دھرمیندر کے سنی دیول کہا کہ
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔