لاہور: پنجاب اسمبلی کے احاطے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ہونے والی ہلڑ بازی کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی انکوائری مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

اسمبلی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ انکوائری رپورٹ ویڈیو شواہد، عینی بیانات اور سیکورٹی اہلکاروں کی تحریری گواہیوں کے ساتھ آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پر اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں آنے والے مہمانوں کی جو فہرست فراہم کی گئی، وہ نہایت نامکمل اور ناکافی تھی۔ فہرست میں صرف نام درج تھے جب کہ شناختی کارڈ نمبرز، تصاویر اور گاڑیوں کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں، جس کے باعث سیکورٹی عملے کو شناخت کے مرحلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے تمام افراد سے قانون کے مطابق شناخت کروانے کی درخواست کی، تاہم قافلے کی جانب سے بدتمیزی، گالم گلوچ اور دھکم پیل کی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ایک اہم نکتہ مطیع اللہ برقی نامی شخص کے حوالے سے بھی شامل ہے، جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے جھوٹ بولتے ہوئے خود کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 89 سے رکن اسمبلی اشفاق ظاہر کیا اور اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں صوبائی وزیر خیبرپختونخوا مینا خان نے تصدیق کی کہ مطیع اللہ برقی ایم پی اے اشفاق نہیں ہیں۔ جب سیکورٹی عملے نے مذکورہ شخص کو اسمبلی سے باہر جانے کا کہا تو اس نے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن نے مہمانوں کی فہرست دیتے وقت یقین دہانی کروائی تھی کہ شناخت کے عمل میں معاونت کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مین گیٹ پر موجود رہیں گے، تاہم موقع پر ایسی کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی۔ اس صورتحال نے سیکورٹی انتظامات کو مزید پیچیدہ بنا دیا اور ہنگامہ آرائی شدت اختیار کر گئی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی فراہم کردہ فہرست میں ایک سزا یافتہ شخص حیدر مجید کا نام بھی شامل پایا گیا، جس پر سیکورٹی اور انتظامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے واقعے کے دوران موجود اسمبلی سیکورٹی کے تمام اہلکاروں کے بیانات قلم بند کر کے رپورٹ کا حصہ بنا دیا ہے اور سفارش کی ہے کہ معاملے کی مکمل اور شفاف تفتیش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جائے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے تمام صورتحال میں تحمل اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیے، تاہم قافلے کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی نے حالات کو خراب کیا۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے مہمانوں کی فہرستوں، سیکورٹی پروٹوکول اور اسمبلی قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ پارلیمانی وقار اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی جانب سے رپورٹ میں گیا ہے کہ کے مطابق کی گئی

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق