رینجرز کے دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے خلاف آپریشن کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی میں رینجرز نے 2025 میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف 672 آپریشنز کیے، مختلف کارروائیوں کے دوران 227 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 598 آپریشنز میں 126 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، بھتہ خوری کے خلاف 72 آپریشنز میں 90 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح اغوا برائے تاوان کے 11 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ 58 کارروائیوں میں کچے سے 146 ملزمان گرفتار کیے۔
ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف 3 ہزار 413 آپریشنز کیے گئے، ڈکیتوں کے خلاف 2155 آپریشن میں 987 ڈکیت گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیے گئے۔
کراچیشہر خوف ناک تباہی سے بچ گیا،قانون نافذ کرنے.
منشیات فروشی کے خلاف 1258 آپریشنز میں 1359 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 440 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 1.2 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کرکے 31 گاڑیاں ضبط اور 41 ملزمان گرفتار کیے گئے، ضبط ایرانی تیل کی مالیت تقریباً 300 ملین روپے سے زائد ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اسمگل کپڑا، کنفکشنری آئٹمز، بڑی مقدار میں گٹکا اور 147 ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کی گئی۔ برآمدکی گئی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 8 ارب روپے ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق 2025 میں غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری کے خلاف 212 آپریشن کیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کیا گیا کے مطابق کے خلاف کیے گئے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔