نیپرا میں نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ڈسکوز کے ماہ نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت ہوئی ۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی اور وزارت توانائی کے نمائندے شریک ہوئے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ(ایف سی اے) مد میں تقریباً 72 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا لیکن لائف لائن، پروٹیکٹڈ، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔