data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-17
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ حلقوں کی جانب سے مضحکہ خیز بیانیہ بناکر گنے کی فصل کے وسائل کسی اور فصل پر منتقل کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکومتی اقدامات اور موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مضحکہ خیز بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے کہ ملکی چینی کی ضروریات درآمدات سے پوری ہو سکتی ہیں، کچھ حلقے گنے پر لگے وسائل کو کسی خاص فصل پر منتقل کرنیکی مہم چلا رہے ہیں۔ اعلامیے میں سوال کیا گیا ہے کہ گنا ملک کی ایک اہم فصل ہے جو بدلتے ہوئے موسمی تغیرات کو برداشت کر سکتی ہے، گنا کسانوں کیلیے مالی اورموسمی دونوں لحاظ سے سب سے زیادہ قابل بھروسہ فصل ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے بڑا گنے سے چینی پیدا کرنے والا ملک ہے اور اس وجہ سے شوگر انڈسٹری میں ایک لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کام کرتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوگر انڈسٹری ہر سال 6 ملین میٹرک ٹن قابل برآمد سرپلس چینی پیدا کرسکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن ایک خوش آئند قدم ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے ایک مستقل پالیسی اپنائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ، قیمتوں سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے حکومتی مشاورت جاری
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری