2026-07-24@16:22:58 GMT
تلاش کی گنتی: 2129

«کی اونچائی»:

(نئی خبر)
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گارگ کی اچانک اور پُراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا تاہم ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے معمے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 12 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ یہ چارج شیٹ کئی ماہ کی باریک بینی اور محنت کے بعد بنائی گئی ہے جس کے لیے ٹیم سنگاپور بھی گئی تھی اور 300 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلی چارج شیٹ میں آنجہانی گلوکار کے قریبی عزیزوں اور ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں کزن سندیپن گارگ بھی شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں شامل سب سے نمایاں نام سندیپن گارگ ہے جو آنجہانی...
    کراچی (نیوزڈیسک) ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہےسندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔
    بتایا جا رہا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک پر سرمایہ کاری کا یہ اقدام امریکہ کی چین پر انحصار کم کرنیکی حکمت عملی کا حصہ ہے، امریکہ کی ہائی ٹیک صنعتوں کیلیے ضروری معدنیات کا 70 فیصد چین سے آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا سرکاری ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایکسم) بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کان کے منصوبے میں 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ رقم مستقبل میں 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سرمایہ کاری سے 6,000 امریکیوں اور 7,500 پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریکوڈک دنیا کی بڑی تانبے اور سونے کی کانوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے مالکان میں کینیڈا کی کمپنی بیرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں خاتون پولیس افسراپنے ہی دفتر میں غیر محفوظ ہوگئی۔غیر قانونی طورپر تعینات جونئیر کلرک خاتون ماریہ ساریو کا لیڈی اے ایس آئی پر تشدد۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے وومین تھانے میں تعینات لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عائشہ نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا وائرل کرکے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو تحریری درخواست دی ہے کہ جونئیر کلرک ماریہ ساریو جوکہ غیرقانونی پر ایس ایس پی آفس میں انسپکٹر کی پوسٹ پر تعینات ہیں اور ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ہیں۔ماریہ نے مجھے فون کرکے بلایا اور دو خاتون پولیس اہلکاروں سے میرے ہاتھ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ میں نے تحریری درخواست بھی...
    سٹی 42: پاکستان آرمی اور چائنہ کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’وارئیر نائن‘‘ جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ  انسداد دہشت گردی کی مشق 28 نومبر سے 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔دو ہفتے کی مشق کا مقصد باہمی رابطہ اور آپریشنل ہم آہنگی میں اضافہ ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ مہمانِ خصوصی تھے اور چین کے سینئر حکام  نے خصوصی شرکت کی ۔چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان آرمی  بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے  باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ مہمانوں کو مشق کی...
    کراچی (نیوزڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
    سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی  سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کیسز باقی ہیں اور  جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے، یہ انصاف کا لمبا سلسلہ ہے جو رکے گا نہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی کہ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کیسز کا فیصلہ آنا باقی  ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی،  ریاست، سیاست، عدلیہ  اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میڈیا پر قبضے کی کوشش کی، اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ...
    چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب فائرنگ کے المناک واقعے میں 2 خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے خواتین پر گولی چلائی، جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین سرکاری ٹیچرز تھیں اور گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ واقعہ تعلیمی شعبے کے لیے...
    انگلینڈ کی کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر وِل جانسٹن اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد چندہ اکٹھا کرنے کے لیے یخ بستہ پانی میں غوطے لگا دیے۔ وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے شروع کی گئی ’12 ڈِپس آف کرسمس‘ مہم کے تحت اب تک 6 غوطے مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مہم وہ اپنی بہن لورا میتھیوز کے نام پر کر رہے ہیں۔ 2 بچوں کے والد وِل جانسٹن بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگا رہے ہیں جہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ وِل نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں ایک...
    پی ایس ایل کے روڈ شو نے گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس منفرد اور یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔ پی ایس ایل کے لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق آفیشلز کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے...
    ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی مانیٹرنگ ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر 253 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ سطحوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کی بیماریوں، آنکھوں کی جلن اور مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کی...
    چین میں ایک منفرد اور متاثرکن محبت کی کہانی سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے اس فوجی اہلکار سے شادی کرلی جس نے تقریباً 16 سال قبل ایک تباہ کن زلزلے کے دوران اس کی جان بچائی تھی۔ یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لاکھوں صارفین اسے حقیقی پریوں کی کہانی قرار دے رہے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق 2008 میں صوبہ وینچوان میں شدید زلزلہ آیا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسی دوران 22 سالہ فوجی اہلکار لیانگ ژیبن ریسکیو مشن پر تعینات تھے۔ انہوں نے 10 سالہ لیو شی می کو ایک منہدم عمارت کے ملبے سے چار گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد زندہ باہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے پسماندہ علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے 18 نوجوانوں کو تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام کیلئے چائنا بھیجا گیا ہے جہاں وہ ڈپلومہ حاصل کریں گے۔ مذکورہ نوجوان جوکہ جی پی آئی مٹھی میں زیر تعلیم تھے اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جارہی تھی، ان میں سے مجموعی طورپر 38 امیدواروں نے چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ٹیسٹ دیا تھا جن میں سے 18طلبہ نے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان نوجوانوں کو چائنا میں ایک سالہ ٹریننگ کورس پر بھیجا گیا ہے جہاں وہ چائنا کی پنگ ڈنگ شانگ یونیورسٹی میں اپنا کورس مکمل کریں گے، مذکورہ امیدواروں کے اعزاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-2-9 ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ مافیا سرگرم۔ امام علی سٹی اور دعا سٹی سمیت کئی غیر قانونی پلاٹنگ اسکیموں کے نام پر عوام سے کروڑوں روپوں کی لوٹ مار جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر، مختار کار نوٹس لیں۔ سندھ عوامی فورم کے رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر کی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق سندھ عوامی فورم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر انور حاجانو، ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، منور سومرو اور امتیاز شاہ و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں میں محکمہ آبپاشی کی زمین پر...
    بزنس ٹریولر نے 2025 کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سنگاپور چانگی ایئرپورٹ ایک بار پھر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چانگی ایئرپورٹ نے اپنے شاندار ڈیزائن، جدید سہولیات اور مسافر دوست ماحول کی بدولت سب پر سبقت لے لی۔ سنگاپور کے جوئیل چانگی ایئرپورٹ میں واقع دنیا کی بلند ترین اندرونی آبشار کا ایک خوبصورت منظر ایئرپورٹ کے منفرد انفراسٹرکچر اور سہولتی نظام نے اسے مسلسل ایک اعلیٰ معیار کا مرکز بنائے رکھا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا، جو اپنے پُرتعیش ماحول، کشادہ ٹرمینلز، بلند و روشن چھتوں اور جدید آرٹ انسٹالیشنز کے باعث عالمی مسافروں میں انتہائی مقبول ہے۔ دوحہ کا...
    چانگان پاکستان نے اپنی اوشان X7 ایس یو وی لائن اپ پر سال بھر جاری رہنے والی قیمتوں میں کمی کی مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نقد رعایتیں اور مفت مینٹیننس پیکجز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی اور بینک فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی، تاہم ریٹیل خریداروں کو بھی رعایتیں دی جائیں گی۔ کمپنی نے یہ اعلان اپنی آفیشل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کیا، جس میں اوشان X7 کو ملک کی ’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 7 نشستوں والی ایس یو وی‘ قرار دیا گیا، اگرچہ آزادانہ مارکیٹ رپورٹس اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان...
    ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز ایبٹ آباد(سب نیوز)ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسمارٹ فونز کے شوقین صارفین ہمیشہ اپنی ڈیوائسز کو جلد از جلد چارج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال فون ساز کمپنیاں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی میں جدت لا کر اسے زیادہ مؤثر بنا رہی ہیں۔ماضی میں 30 واٹ چارجر کو انتہائی تیز سمجھا جاتا تھا، لیکن آج کل 100 واٹ یا اس سے زیادہ طاقت فراہم کرنے والے چارجر بھی عام دستیاب ہیں۔ تاہم، جیسے جیسے چارجنگ کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، صارفین میں یہ خدشہ بھی پیدا ہوا کہ کیا تیز چارجنگ سے بیٹری کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے؟سائنس کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو لیتیھیم آئیون بیٹریز دو تہوں پر مشتمل ہوتی ہیں: ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور...
    سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا کہ سارک ایک موثر ترین علاقائی بلاک ہے جس کی مکمل فعالیت خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے ،سارک چارٹر پر عمل درآمد، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور 12 ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی،پاکستان اس بلاک کا اہم ترین رکن ہے ،بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد نہیں...
     ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ڈاکٹر وردہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے کا اعتراف کیا، نشاندہی پر ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معاشی سمت کے تعین کے اہم ترین مرحلے پر آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ سامنے آئی ہے، جسے وفاقی حکومت نے نہ صرف اپنی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ قرار دیا ہے بلکہ اسے پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کے لیے ایک ’’چارج شیٹ‘‘ کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس رپورٹ نے جہاں کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، وہیں متعدد شعبوں میں پیش رفت کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر یہ دستاویز پاکستان میں حکمرانی کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کرپشن کے دیرینہ مسائل کے سدباب کے لیے فوری، مربوط اور شفاف اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ بدھ کے روز...
    فائل فوٹو اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش سامنے آئی ہے۔برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیلی فرم کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی ہے، کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔ واٹس ایپ اور میسجنگ اکاؤنٹس پر حملہ کیلئے اسپائی ویئر کا استعمالکراچی اب ہیکرز واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ اکاؤنٹس... ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ سخت قوانین، سنسرشپ، کمزور خود اعتمادی اور بڑھتی ہوئی مہاجر آبادی کے باعث ’’تہذیبی مٹاؤ‘‘ کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی اچانک جاری کی گئی، جس میں یورپی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے میں ناکام رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ’’یورپ اگلے 20 برس میں شناخت سے محروم ہو سکتا ہے‘‘۔ رپورٹ میں یورپی اداروں پر بھی تنقید کی گئی ہے، جن کے بارے میں...
    بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری کا ہر کوئی معترف ہے لیکن شاید ہی کوئی یقین کرے گا کہ ایک ایسا وقت آیا تھا جب دونوں نے جدا ہونے کا سوچ لیا تھا۔ سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا رومانس 7 سال رہا اور پھر ہم نے شادی کی۔ اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ رومانس کے تیسرے سال ہی ایک دوسرے کے بال نوچنے کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے درمیان بات چیت کم اور غلط فہمیاں زیادہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بس ایسا لگتا تھا جیسے ہم ایک دوسرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔ایک نجی اسپتال میں چار بچوں(تین بیٹے اور ایک بیٹی)کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد6 ہو گئی ہے۔خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔راز محمد نے وزیر اعلی بلوچستان اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون  سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ میں ایک پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں کا سماں باندھ گیا، جب ان کے ہاں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ خاندان اور محلے کے لوگ اس خیر و برکت پر دلی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے سے ان کے دو بچے تھے اور اب چار نئے مہمانوں کے شامل ہونے کے بعد بچوں...
    پنجاب حکومت کے ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے میں شامل خاتون سینیٹری ورکر نے کوڑا دان سے ملنے والے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بی بی صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کا کام کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، جسے کھولنے پر نوٹوں کی گڈیاں سامنے آئیں۔ خاتون نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی، جنہوں نے پیسے کے مالک کو تلاش کرکے رقم واپس کردی۔ اس کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی کو مجموعی...
    اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
    راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
    لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ توسیع کا اطلاق 19مارچ 2026ء سے ہوگا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع حیدرآباد کے نمائندہ وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے خصوصی ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور کمیونٹی کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ اشرف بازئی، ضلعی صدر سعید اکبر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کاکڑ اور اسٹیشن یونٹ صدر محیب خان کرل شامل تھے۔ رہنماؤں نے ایس ایس پی کو ضلع میں پشتون برادری کو درپیش مسائل اور عوامی توقعات سے بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کمیونٹی...
    یورو وژن 2026 کے حوالے سے بڑا تنازع سامنے آگیا ہے، جب آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے میوزک مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھنے کے معاملے پر یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) کے فیصلے کے فوراً بعد سامنے آیا۔ EBU نے کہا تھا کہ اسرائیل کو مقابلے سے نکالنے پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی اور اسرائیل کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد کئی ممالک نے شدید ردعمل دیا۔ مذکورہ ممالک نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور گزشتہ سال کے مقابلے میں مبینہ سیاسی مداخلت اس بائیکاٹ کی بنیادی وجوہات...
    مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے لی گئی، مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ناسا کے خلا باز ڈان پیٹٹ نے یہ منظر ایکس پر شیئر کیا، تصویر میں خانہ کعبہ کا روشن نقطہ خلائی نظارے میں واضح ہے۔یہ منظر سٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو ’’روحانی اور حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔خلا سے دیکھے جانے والا یہ منظر مکہ مکرمہ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، ناسا کے مطابق یہ تصاویر سائنس اور مذہبی دلچسپی دونوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے جمعہ کے روز ناروے کے دورے کو ملتوی کر کے بیلجیم کا دورہ کیا تاکہ وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کریں ۔سرکاری ترجمان کے مطابق مرز نے ڈی ویور اور وان ڈیر لیئن کے ساتھ عشائیہ ملاقات میں شرکت کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اس تبدیلی کا مقصد بیلجیم کی حمایت حاصل کرنا ہے تاکہ یورپی یونین کا روسی منجمد اثاثے استعمال کر کے یوکرین کی مدد کے منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے،  یہ منصوبہ ستمبر میں مرز نے پیش کیا تھا اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے بدھ کو پریس کانفرنس میں اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ کو چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے 31 دسمبر تک ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے، جن میں رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی میں شرکت کرتے ہوئے کمیٹی کو 15 اہم سفارشات پر بریفنگ دی۔ یہ سفارشات گورننس، ٹیکسیشن، کرپشن، ریگولیٹری امور اور قانون کی بالادستی سے متعلق ہیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کے لیے ایک چارج شیٹ قرار دیا اور کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے 31 دسمبر تک ایک جامع ایکشن پلان...
    چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان ڈیپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر  صارم  علی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔  جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو جعمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک اور ملزم طاہر محی الدین بھی اسپیشل جج سینڑل کی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ طاہر محی الدین کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار، حکومت کا کہنا ہے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس، وزیر خزانہ کی 15 بڑی سفارشات پر بریفنگ، حکومت کا سرکاری افسروں کے اثاثے اگلے سال تک آن لائن کرنے کا اعلان، محمد اونگزیب کا کہنا تھا حکومت نے خود ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ تیار کرنیکی درخواست کی تھی، مختلف شعبوں میں اسلام آباد کی پیشرفت کو فنڈ نے تسلیم کیا ہے، 6، 18 اور 36 ماہ کا مرحلہ وار ایکشن پلان تیار ہوگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ (GCD) رپورٹ کو حکومت اور پارلیمنٹ دونوں...
    حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی۔ وزارت تجارت نے خط میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی اجازت دی جائے، دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے کنٹینر کلیئر کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
    پاکستان کے بعد افغانستان کا ایک اور ہمسایہ تاجکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ایک روز قبل 5 تاجک شہری جبکہ اس سے چند روز پہلے ہی تاجکستان میں 3 چینی شہری بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہلاک ہوئے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اِس سلسلے میں سب سے مؤثر کردار علاقائی ممالک کا ہے جن میں پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، یہ ممالک مل کر اِس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ ایک روز قبل افغان سرزمین سے ہونے...
    سردیوں کے موسم میں نزلہ و زکام ایک عام شکایت ہے جو زیادہ تر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موسم کی تبدیلی، سرد ہوا اور وائرس کی موجودگی ہے، جو ناک اور گلے کے نزلہ، سانس میں رکاوٹ اور بخار جیسے علامات پیدا کرتے ہیں۔ وائرس، خاص طور پر رینو وائرل اور فلو وائرس، سرد اور خشک موسم میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں، اور لوگوں کے جسمانی دفاعی نظام کی کمزوری بھی ان کی شدت بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ وائرس زیادہ تر ہاتھوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ بار بار صابن سے ہاتھ دھونا اور...
    افغانستان میں طالبان حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افغان اور بین الاقوامی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سخت مالی پابندیوں، محدود آزادیوں اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے لاکھوں افغان شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات نے ہزاروں خاندانوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کم آمدنی، مہنگائی اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں، جبکہ بہت سے افراد معمولی تنخواہوں کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی روایتی سلیمانی چائے اپنی منفرد خوشبو اور ہلکے مگر دل کو بھانے والے ذائقے کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 23 اقسام کی چائے پیش کرنے والا ہوٹل شہریوں کی توجہ کا مرکز سلیمانی چائے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دودھ کے بغیر تیار کی جاتی ہے اور اس میں لیموں، دارچینی، لونگ اور کبھی کبھار دیگر مصالحے شامل کیے جاتے ہیں جس سے اس کا ذائقہ عام چائے سے بالکل مختلف اور تازگی بخش بن جاتا ہے۔ چائے بنانے کا عمل بھی خاص ہے۔ سب سے پہلے پانی میں چائے کی پتیاں ابال کر اس میں مصالحے ڈالے جاتے ہیں، پھر چند منٹ...
    سردی کے موسم میں اکثر کھانسی کی شکایات عام ہونے لگتی ہیں۔ اسپتالوں اور کلینکس میں سانس، گلے اور کھانسی کے مریض نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردی کا موسم ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں وائرس اور بیکٹیریا زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، اور جسم کا مدافعتی نظام بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں کھانسی کی چند بڑی وجوہات یہ ہیں: خشک اور ٹھنڈی ہوا سرد موسم کی ٹھنڈی، خشک ہوا ہمارے گلے کی جھلی کو متاثر کرتی ہے۔ نمی کم ہونے سے گلا جلد خشک ہوجاتا ہے اور معمولی جلن بھی کھانسی کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ سردیوں میں لوگ زیادہ وقت بند کمروں میں...
    لاہور: پاکستان کی چار رکنی  ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور  جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت  کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
    بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ قومی سطح کے باڈی بلڈر اور پیرا ایتھلیٹ روہت دھنکھڑ کو شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے پر اعتراض کرنے کی پاداش میں حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ روہت ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جب روہت اپنے دوست جتن کے ہمراہ بھِیوانی میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تیگاڈانہ گاؤں سے آئی بارات کے چند افراد نے تقریب کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، جس پر روہت نے انہیں سختی سے منع کیا۔ مختصر تلخ کلامی کے بعد وہ افراد وہاں سے ہٹ...
     بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 4,245 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ چاندی 54 روپے کے اضافے سے 5,963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے کے اضافے سے 5,112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا...
    چاغی (نیٹ نیوز) ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان بھیج دیا گیا۔ انتظامیہ نے کیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کے افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ بلوچستان کے سب سے بڑے گردی جنگل کیمپ میں 70ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔
    دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا پڈوکون جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیشا کی منگنی روہن آچاریہ سے ہوئی ہے جو فلمی دنیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ روہن، دریشا آچاریہ کے بھائی ہیں جن کی شادی کرن دیول یعنی سنی دیول کے بیٹے سے ہوئی تھی۔ اگرچہ پڈوکون خاندان کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا لیکن دکن کرانیکل کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس رشتے میں رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا۔  ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کے والدین اور سُمِت آچاریہ کے گھرانے کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور متعدد تقریبات میں ملاقاتوں کے دوران انیشا اور روہن کے درمیان قربت بڑھی۔ شادی کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا...
    برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ملک کی خستہ حال پبلک سروسز کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے امیر طبقے کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنی حالیہ خزانہ جاتی بجٹ میں 26 ارب پاؤنڈ کے اضافی ٹیکس کو درست اور ضروری فیصلہ قرار دیا۔ ریچل ریوز نے کہا کہ بجٹ میں اسکولوں، اسپتالوں، توانائی کے نئے منصوبوں اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ پیداواری صلاحیت میں کمی کے بعد حکومت کو اخراجات میں کٹوتی کرنی چاہیے۔ چانسلر ریوز نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا، اس لیے وہ عوامی خدمات میں کٹوتی کرنے پر...
    ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ خود بھارت دہشت گردی کی سب سے بڑی فیکٹری، انتہا پسندی کا مرکز اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی بھارتی سازشوں کے خلاف اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی انتہاءپسند اور پاکستان دشمن ذہنیت کے تحت اوچھے، گھٹیا اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر پاکستان کی عالمی شناخت اور ریاستی وقار کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، بھارتی قیادت کی سوچ، عمل اور...
    سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فلم سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حال ہی میں نورین اسلم نے جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں بھارتی فلم دھریندر میں چوہدری اسلم کے کردار، رحمٰن ڈکیت کو ہیرو دکھانے اور سیاسی جماعت پی پی پی کی مبہم عکاسی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ نورین اسلم نے نامناسب ڈائیلاگ پر بھارتی فلم سازوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر میں کہا گیا کہ شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے کو چوہدری اسلم کہتے ہیں۔ میرے مطابق اس جملے سے چوہدری کی والدہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-9 صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ہیں، بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔ انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔ بچوں کے والد مقصود علی نے کہا کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا...
    بنگلہ دیش کے مولوی بازار کے سریمینگل اپازیلا کے اخشابپور علاقے میں دانے کے کھیت سے ایک اژدھے (پائتھون) کو بنگلہ دیش وائلڈ لائف سروس فاؤنڈیشن نے محفوظ طریقے سے بچا کر مقامی جنگلات کے دفتر کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل بتایا گیا ہے کہ کسانوں نے جمعہ کی صبح نوآگاؤں فوکرباری کے قریب کھیت میں اژدھا  دیکھا تو خوفزدہ ہو کر کام روک دیا اور فوری طور پر فاؤنڈیشن کو اطلاع دی۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سوپان دیو ساجل نے بتایا کہ اژدھے (پائتھون) کو بغیر کسی نقصان کے بچا کر متعلقہ وائلڈ لائف دفتر کے سپرد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی علاقے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی، جس میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسپتال کے ترجمان رحم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں فی الحال صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ نے کہا کہ چاروں بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی اور تمام بچے تندرست ہیں،  یہ نوعیت کا نایاب موقع ہے، اور ماں کی صحت بھی اچھی ہے، جس سے اسپتال کے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چار بچوں کے والد مقصود علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ چار بچوں...
    سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں خطرناک ڈاکوؤں و گینگسٹرز اور دیگر کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں ایک سال کے دوران جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بہتری، عوامی فلاح، اندرونی احتساب، پولیس ویلفیئر اور جدید آئی ٹی سسٹمز کے تحت نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق کچے کے علاقے میں بڑے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ پولیس مقابلے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن کے لیے نئی فرنچائزز کی شمولیت کے حوالے سے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ملک اور بیرونِ ملک متعدد سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نئی فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر کیے جانے کی توقع ہے، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ابتدائی ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد مختلف کاروباری حلقوں نے اپنی بڈنگ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں league administration کو بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی...
    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔ موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔  وزیر جنگلات کو حالیہ سال کے دوران کی گئی شجر کاری مہمات کی کامیابی کی شرح اور لگائے گئے پودوں...
    پی ایس ایل کی نئی فرنچائز، ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز کے لیے ریزرو پرائس تقریباً سوا ارب روپے رکھی جانے کا امکان ہے، جس میں بڈنگ میں ملکی رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کا حتمی فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا، اور اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔ بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں پاکستان کی پانچ بڑی پارٹیز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کمپنیوں کا تعلق رئیل اسٹیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کو دنیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر کی جانب سے اس منفرد اینٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ دیوہیکل چاندی کی اینٹ نہ صرف اپنے حجم اور وزن کے اعتبار سے منفرد ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ سے بھی گہرا تعلق رکھتی ہے۔1,971 کلوگرام وزنی اس اینٹ کا وزن اس سال کی نمائندگی کرتا ہے جس میں یو اے ای کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اسی علامتی ربط نے اسے عالمی شہرت دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس شاہکار نے باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے، جس کے بعد یہ...
    متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ پیش کر دی، جس کا وزن 1,971 کلوگرام ہے، جو متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دیوقامت اینٹ اب باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس شاندار تقریب کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین، صنعت کار اور سرمایہ کار موجود تھے۔ ماحول نہ صرف پُرجوش تھا بلکہ یہ لمحہ تاریخی نوعیت کا تھا۔ ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین و سی...
    دبئی: متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر  نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔ چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس تاریخی لمحے کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔ ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیّم نے کہا کہ کانفرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) سوال یہ ہے کہ عوام کے نام پر، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے تشکیل دی جانے والی جمہوریت دنیا بھر میں سرمایہ داروں کی منہ لگائی ڈومنی کیوں ہے؟ یہ سرمایہ داروں کے کوٹھے پر ہی کیوں ناچتی ہے؟ اس کا ریموٹ غریب عوام کی اکثریت کے بجائے سرمایہ داروں کی اقلیت کے ہاتھ میں کیوں ہے؟اس نظام میں کرپشن by Design ہوتی ہے۔ قوانین اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ لوٹ مار قانونی دکھائی دے، احتساب کا شور تو بہت ہو لیکن کسی بڑے کا احتساب نہ ہوسکے۔ جمہوریت کا پورا معاشی، قانونی اور سیاسی نظام ایسے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ بڑے صنعت کار، سیاسی خاندان، طاقتور گروپ، سرکاری ایلیٹ، بین الاقوامی کمپنیاں،...
    کراچی: نئی پی ایس ایل فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، بڈنگ میں ملکی رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کا فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا، اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر جاری کیا جا چکا.  ذرائع کے مطابق ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد رکھی جائے گی، بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستان سے جو 5 بڑی پارٹیز سامنے آئیں ان میں رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنی بھی شامل ہیں.  دونوں ملکی کرکٹ کو اسپانسر کرتی چلی آئی ہیں، امریکا کی 2 کاروباری شخصیات بھی ٹیم خریدنا چاہتی...
    چار شادیوں کے بارے میں ہم نے پہلی آواز اس وقت سنی تھی جب شوبز سے متعلق ایک پاکستانی سپوتنی گالی وڈ میں جھنڈے گاڑنے اور چار چاند لگانے گئی ہوئی تھی اور اس نے وہاں کہا تھا کہ اگر مردوں کو چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو عورتوں کو بھی چار شوہروں کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس پر کچھ زیادہ لے دے اس لیے نہیں ہوئی کہ اس محترمہ کا تعلق اس طبقے سے تھا جو پاکستان کے کالانعاموں کو ہندو دشمنی پر لگا کر خود وہاں سے ’’رشتے‘‘ استوار رکھتے تھے۔پھر یہ بات میں نے اور لوگوں خاص طور پر ماڈرن خواتین اور آزادی نسواں کے علم برداروں سے سنی، کئی مقامات پر بحث بھی سنی۔اور ایک...
    افغان دہشتگرد رحمان اللہ لکانوال جو وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 ارکان پر فائرنگ کے واقعے میں مبینہ ملزم ہیں، 2021 میں امریکی بائیڈن انتظامیہ کے افغان ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا منتقل ہوئے تھے۔ ریپبلکن قانون سازوں نے برسوں پہلے خبردار کیا تھا کہ اس پروگرام میں سکیورٹی خلا کے باعث امریکی شہری خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا امریکیوں پر حملہ آور افغان دہشتگرد سی آئی اے کے لیے خدمات انجام دیتا رہا؟ سالہ 29 لکنوال ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت ستمبر 2021 میں امریکا پہنچے اور بیلنگھم، واشنگٹن میں آباد ہوا۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ پروگرام افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران شروع کیا گیا اور تقریباً 90,000 افغان شہریوں...
    عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں مکمل استحکام دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 165 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا، جس کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ جمعرات کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی اضافہ یا کمی کے 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر قائم رہی۔ تاہم چاندی کی قیمت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60 ڈالر بڑھ کر 53.70 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 165ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 38ہزار 862 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 253روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ سونے کے نرخوں کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60ڈالر کے اضافے سے 53.70ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں...
    ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر قانونی سم کی فروخت اور جعلی بائیومیٹرک طریقوں سے ہونے والی سم ایکٹیویشن کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے, ملک کے مختلف علاقوں میں کئی فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے۔ پی ٹی اے کے مطابق لاہور زونل آفس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں۔ یہ آپریشن شاہکوٹ (ننکانہ صاحب)، حویلی لکھا (اوکاڑا) اور یزمان (بہاولپور) میں کیے گئے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیلز چینل کے ذریعے جعلی طریقوں سے سم ایکٹیویشن کی شکایات درج کرانے کے بعد یہ کارروائیاں عمل...
    سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مقدمہ ختم کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جا سکتی، اور دونوں ملزمان کے خلاف کیس جاری رہے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں ملزمان کو پہلے غیر قانونی طور پر لاپتا کیا گیا، غنی امان چانڈیو کو اسپتال سے اور سرمد میرانی کو گھر سے اٹھایا گیا۔ بعد ازاں ان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ دائر کیا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ ابتدائی طور پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں کو مقدمے سے بری کر دیا تھا، تاہم سندھ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکا خیز مواد رکھنے کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سرمد میرانی اور غنی امان چانڈیو پہلے کو لاپتا کیا گیا تھا۔ غنی امان چانڈیو کو اسپتال سے اور سرمد کو گھر سے اٹھایا گیا۔ بعد میں دہشگردی کا مقدمہ دائر کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ...
    اسلام آباد کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری راؤنڈ کے میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں، اور اس سے قبل پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لے چکے تھے۔ یہ کارنامہ قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ دس سال میں کسی بولر کے لیے پہلا موقع ہے کہ اس نے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی ہو۔ محمد موسیٰ کی زبردست بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کو اننگز اور 77 رنز سے شکست دی۔  
    مدھیہ پردیش کے وجے نگر صنعتی علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران ایک کوبرا سانپ شدید زخمی ہو گیا، جسے ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے کی محنت سے 80 ٹانکیں لگا کر بچایا۔ یہ بھی پڑھیں:خطروں کے کھلاڑی یوٹیوبر گراہم ڈنگو کوبرا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب کھدائی کے دوران ایک JCB مشین نے غلطی سے سانپ کو کچل دیا، جس سے اس کا سر اور جسم شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی سانپ گھومنے لگا اور لوگوں نے خوف کے باعث ابتدا میں اس پر مٹی پھینکی۔ بعد میں مقامی سانپ بچانے والے رضاکار راہل اور مکول کو اطلاع دی گئی۔ کوبرا کا زہر 30 منٹ میں کسی کی بھی جان لے سکتا...
    عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کے دوران پولیس کی چائے پیش کرنے کی انوکھی حکمت عملی نے ماحول کو دلچسپ بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب شدید سردی میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنے میں شریک شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ماحول خوشگوار اور دوستانہ نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں علیمہ خان مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں، جبکہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب سے چائے پیش کرنے کے جملے بھی واضح طور پر سنے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح علامہ ناصر اور نعیم پنجوتھا...
    پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
    پیرس: فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت...
    کراچی: پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی (حسن شہریار یاسین) نے انکشاف کیا ہے کہ انکی والدہ نے اپنے بچوں کی اچھی پرورش کیلئے چار چار نوکریاں کیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ کی بے مثال قربانیوں پر بات کرتے ہوئے حسن شہریار یاسین نے کہا کہ میری والدہ سنگل مدر تھیں، انہوں نے ہماری پرورش کیلئے چار چار نوکریاں کیں۔ وہ صبح سے لیکر شام تک کام کرتی تھیں اور انکی اپنی ماں سے بہت کم ملاقات ہوتی تھی۔ ایچ ایس وائی نے بتایا کہ ان کی والدہ نے اس وقت طلاق لینے کا فیصلہ کیا جب وہ محض ایک یا دو سال کے تھے۔ یہ قدم انہوں نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل...
    کراچی کنگز نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا...
    کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ دیکھنے کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے امریکا اور سری لنکا کے درمیان جاری مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سندھ بھر سے انگلش ایکسس پروگرام میں شامل 500 سے زائد طلبہ و طالبات بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور کرکٹ مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ امریکی ٹیم کی فتح پر قونصل جنرل چارلس گڈمین نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھیل نہ صرف ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرتے ہیں بلکہ مختلف ثقافتوں اور قوموں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 3 ٹیمیں لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے 10 سال تک موجودہ مالکان کے پاس ہی رہیں گی۔ پی سی بی کے مطابق تینوں فرنچائزز نے اپنے تجدیدی معاہدوں پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ نئی ویلیوایشن رپورٹ کے مطابق ان ٹیموں کے مالکانہ حقوق برقرار رہیں گے۔ لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا، ’10 سال پہلے میں نے لاہور کی فرنچائز اس لیے خریدی تھی کیونکہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ آج یہ سب سے قیمتی ٹیم اور نمبر ون فرنچائز بن چکی ہے۔‘ یہ بھی...