دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا کس کیساتھ شادی کرنے والی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
دپیکا پڈوکون کی چھوٹی بہن انیشا پڈوکون جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انیشا کی منگنی روہن آچاریہ سے ہوئی ہے جو فلمی دنیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ روہن، دریشا آچاریہ کے بھائی ہیں جن کی شادی کرن دیول یعنی سنی دیول کے بیٹے سے ہوئی تھی۔
اگرچہ پڈوکون خاندان کی جانب سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا لیکن دکن کرانیکل کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس رشتے میں رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کے والدین اور سُمِت آچاریہ کے گھرانے کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور متعدد تقریبات میں ملاقاتوں کے دوران انیشا اور روہن کے درمیان قربت بڑھی۔
شادی کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا جبکہ دونوں نے اپنی محبت کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی روہن آچاریہ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :