تھرفائونڈیشن کی جانب سے18 نوجوانوں کو چائنا بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے پسماندہ علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے 18 نوجوانوں کو تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام کیلئے چائنا بھیجا گیا ہے جہاں وہ ڈپلومہ حاصل کریں گے۔ مذکورہ نوجوان جوکہ جی پی آئی مٹھی میں زیر تعلیم تھے اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جارہی تھی، ان میں سے مجموعی طورپر 38 امیدواروں نے چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ٹیسٹ دیا تھا جن میں سے 18طلبہ نے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان نوجوانوں کو چائنا میں ایک سالہ ٹریننگ کورس پر بھیجا گیا ہے جہاں وہ چائنا کی پنگ ڈنگ شانگ یونیورسٹی میں اپنا کورس مکمل کریں گے، مذکورہ امیدواروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تھر فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر فرحان انصاری، ڈاکٹر مشتاق بگھیو، تجویر سنگھ، جنید انصاری، میمونہ افضل، عرفان جونیجو اور دیگر نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ چین جانے والے طلبہ کے والدین اور فاؤنڈیشن میں زیر تعلیم طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تھر فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر فرحان انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھر فاؤنڈیشن مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکنیکل تعلیم تھر کا روشن مستقبل ہے۔ انہوںنے کہاکہ کئی سال سے تھر فاؤنڈیشن گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ مٹھی بھی اس حوالے سے بھرپور معاونت کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چائنا میں تعلیم کیلئے بھیجے جانے والے تھر کے نوجوان نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے خطے کیلئے امید کی کرن ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھر فاؤنڈیشن نوجوانوں کو
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :