Al Qamar Online:
2026-07-24@10:15:48 GMT

معروف اداکار 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

ایسٹ اینڈرز کے مشہور کردار چارلی سلیٹر سے مشہور ہونے والے اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈیریک مارٹن نے سن 2000 میں مقبول برطانوی ڈراما سیریز ’ایسٹ اینڈرز‘ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور چارلی سلیٹر کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔

92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار نے باضابطہ اداکاری کی تربیت حاصل نہیں کی تھی، ان کی زندگی کا آغاز مشرقی لندن کے علاقے بو میں ہوا، جہاں انہوں نے اداکاری میں آنے سے پہلے قصاب، سڑکوں پر کام کرنے والے مزدور اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس سمیت مختلف ملازمتیں کیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ’ڈاکٹر ہو‘ میں بطور اسٹنٹ مین کیا، تاہم 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

اپنے طویل کیریئر کے دوران ڈیریک مارٹن نے کئی کلاسک برطانوی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں ’زیڈ کارز، دی سیونی، مائینڈر، دی بل اور لٹل برٹین شامل ہیں۔  

سن 2000 میں ایسٹ اینڈرز میں چارلی سلیٹر کے کردار نے انہیں گھر گھر پہچان دلائی، ان کا کردار ایک نرم دل ٹیکسی ڈرائیور کا تھا جو مداحوں کا پسندیدہ بن گیا اور 2016 میں کردار کی اسکرین پر موت تک کئی اہم کہانیوں کا مرکزی حصہ رہا۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے ڈیریک مارٹن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے برطانوی ٹیلی وژن کے لیے ان کی دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا، مرحوم کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے، جوناتھن اور ڈیوڈ شامل ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈیریک مارٹن

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار